اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

فوجی عدالتیں سویلینز کے کیسز کا فیصلہ نہیں کرسکتیں،لطیف کھوسہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں سویلینز کے کیسز کا فیصلہ نہیں کرسکتیں ،پی ٹی آئی کیخلاف مذموم جدوجہد کی جا رہی ہے،9مئی واقعات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائے،عدلیہ کو 26ویں ترمیم کے ذریعے تابع کرنے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ کی فل کورٹ آئینی ترمیم کا فیصلہ کرے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم قوم کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں،فوجی عدالتوں میں 85میں سے 25کیسز کے آج فیصلے سنائے گئے ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں کیوں کہ اپیل پر بھی ہمیں سختی نظر آرہی ہے، ہم آئینی بینچ کی شدید مخالفت کرتے آئے ہیں، آئینی بینچ کس طرح اپیل کو دیکھ رہا ہے سب سامنے آگیا اس اپیل کا کیا مقصد ہے اگر زیر سماعت ہونے پر بھی فیصلے ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ اس ایشو پر پوری سپریم کورٹ فیصلہ کرے، معاملے پر مقتدر حلقے بہت آگے تک جا چکے تھے، یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، فارمیشن کمانڈرز اور کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی اس ایشو کو اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف ایک مذموم جدوجہد کی جا رہی ہے، بانی چیئرمین کو جس انداز میں ہٹایا گیا اس کے تسلسل میں یہ سب کچھ ہوا، لندن میں جو کچھ پلان ہوا اسی کا سب کچھ اب تک چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی بھی پلان کا حصہ تھی، عدالتی احکامات پر ہائی کمشنر کو ان کی گرفتاری کرکے اڈیالہ جیل لایا جانا چاہیے تھا لیکن نواز شریف کو ریڈ کارپٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا، نواز شریف کیلئے بائیو میٹرک تصدیق بھی ائیرپورٹ پر کی گئی اور مشین ایئرپورٹ پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی واقعات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو عدالت کے اندر سے 9 مئی کو گرفتار کیا گیا، سپریم کورٹ نے اس گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا فیصلہ آیا کہ ایوان کے اندر سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے گرفتار کیا، کسی کو کوئی سزا نہ ملی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تخریب کاری میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن رہنے کی کال دی، ہمارے احتجاج میں کبھی ایک پتا ایک گملا نہیں ٹوٹا، سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ فوجی عدالتیں سویلینز کے کیسز کا فیصلہ نہیں کرسکتیں مگر 25 نوجوانوں کو7سے 10سال قید کی سزا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جنہیں سزائیں ملی ہیں کم از کم خلاصی تو ملی، اب وہ جیل جائیں گے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسی طرح مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی دھوکا کیا گیا پہلے بل منظور اور پھر صدر سے رکوادیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کے ذریعے تابع کرنے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ کی فل کورٹ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ کرے، سپریم کورٹ کا اس اپیل میں حتمی فیصلہ انتہائی اہم ہوگا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…