مکوآنہ (این این آئی)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، اسکولوں میں چھٹیاں 20 دسمبر 2024 سے شروع ہوں گی اور13 جنوری 2025 کو دوبارہ سکول کھل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت 20 دسمبر بروز جمعے کو سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوں گی اور بروز جمعہ 10 جنوری 2025 تک صوبے میں تمام سکول بند رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث 13 جنوری بروز سوموار کو دوبارہ سکول کھلیں گے۔اسی طرح وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوں گی۔