اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں مقیم بھارتی خاتون 22 سال بعد وطن واپس لوٹ گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں مقیم بھارتی خاتون 22 سال بعد وطن واپس لوٹ گئی، خاتون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی حمیدہ بانو 2002 میں پاکستان کے شہر حیدرآباد پہنچی تھیں۔ حمیدہ بانو کو ایجنٹ نے دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر حیدر آباد پہنچا دیا تھا۔حمیدہ بانو کے مطابق وہ کئی ماہ تک حیدر آباد میں بے یارومددگار رہیں، کچھ عرصہ بعد انہوں نے کراچی کے رہائشی ایک شخص سے شادی کی جس کی کورونا کے دوران موت ہوگئی۔

وہ اب اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔سال 2022 میں مقامی یوٹیوبر نے حمیدہ بانو کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق ممبئی انڈیا سے ہے اور انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر ایجنٹ نے دبئی کے بجائے پاکستان پہنچا دیا تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد حمیدہ بانو کے خاندان کا سراغ ملا اور ممبئی میں مقیم ان کی بیٹی سامنے آئیں۔سال 2022 میں یہ معاملہ حکومت کے نوٹس میں آیا تو حمیدہ بانو کی شہریت کی تصدیق کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ شروع ہوا، بھارت کی طرف سے حمیدہ بانو کی شہریت کی تصدیق کے بعد انہیں گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیج دیا گیا۔حمیدہ بانو کے مطابق وہ بھارت واپسی سے مایوس ہو چکی تھیں لیکن آج وہ خوش ہیں کہ واپس اپنے خاندان کے پاس جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شروع کے کچھ سال انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستانیوں نے جس محبت کا سلوک کیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ پاکستان بھی اب تو ان کا گھر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…