اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری

datetime 14  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان میں سردیوں کی طویل اور گرم علاقوں میں سردیوں کی مختصر تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سرد علاقوں میں تعطیلات طویل ہوں گی، جو 16 دسمبر 2024ء سے 28 فروری 2025ء تک ہوں گی۔ اسی طرح گرم علاقوں میں تعطیلات کا دورانیہ مختصر رکھا گیا ہے جو 22 دسمبر تا 31 دسمبر 2024ء تک ہوگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔ ڑوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح سبی 8 ، تربت 11 نوکنڈی منفی ایک ، چمن میں ایک، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13، جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…