ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عدالت کا لو میرج کرنے والے جوڑوں کو سرکاری گیسٹ ہائوسز میں رکھنے کا مشورہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی ) ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے لو میرج کرنے والے جوڑوں کو خوشخبری سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی عدالت نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے ہر ضلع میں سرکاری گیسٹ ہاس ان جوڑوں کو محفوظ جگہ فراہم کر سکتے ہیں جنہیں اپنی ذات یا مذہب سے باہر شادی کرنے کے باعث خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور شیوکمار ڈیگے کی بنچ نے کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاسز کے کچھ کمروں کو محفوظ گھر قرار دیا جا سکتا ہے۔ججز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تاہم آپ کو صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ اسے کسی مقصد کے تحت بنایا گیا ہے۔ ریاستی گیسٹ ہاسز میں پولیس موجود رہتی ہے لہذا آپ کو اضافی سیکیورٹی دینے کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جوڑوں کی مدد کے لیے ایک مخصوص پلان پر عمل کیا جانا چاہیئے۔ انہیں محفوظ مقام پر لے کر انہیں ضرورت کی ہر چیز فراہم کی جائے، بشمول خوراک، ذاتی اشیا، اور مشاورت اور قانونی مدد تک رسائی۔پلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر جوڑے محفوظ ہاس میں نہیں رہنا چاہتے تو پولیس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر انہیں ان کے منتخب کردہ مقام پر تحفظ فراہم کرے، اس بنیاد پر کہ وہ کتنے خطرے میں ہیں، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…