منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوگئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوگئے۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حورالے سے بتایاکہ کستان تحریک انصاف کا احتجاج پولیس کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد میں پڑ گیا۔ نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر 27 ہزار کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار کی نفری اسلام آباد پولیس کو بھی بھجوائی گئی تھی۔مظاہرین نے پولیس کے 131 ملازمین زخمی اور ایک اہل کار کو شہید کیا۔ 20 ملازمین کو پرتشدد مظاہرین نے مغوی بنایا، جنہیں پولیس نے بازیاب کروایا۔

اس دوران پولیس کو صرف تیل، کھانے پینے و رہائش کی مد میں ایک ارب روپے کے قریب کے اخراجات کرنے پڑے۔حکام کے مطابق نومبرکے 7 روزہ احتجاج میں پولیس نے50 کروڑ روپیح کومت سیمانگ لیے۔ ہیڈ آفس کی جانب سے 60 ہزار آنسو گیس شیلز پولیس کو اکتوبر اور نومبر کے احتجاج میں تمام اضلاع کو دیے گئے۔ آنسو گیس شیل پولیس نے احتجاج سے قبل ہنگامی بنیادوں پر 40 کروڑ کے خریدے۔ درجنوں پولیس کی گاڑیاں مظاہرین نے جلا دیں یا توڑ کر ناکارہ بنا دیں۔ مظاہرین نے اینٹی رائٹ کٹس،ہیلمٹس و اسلحہ چھین کرلاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔پولیس حکام کے مطابق حکومت سے نومبر کے احتجاج کے حوالے سے اخراجات مانگے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…