منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ کی صحت، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے ایک صفحہ پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا، جس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا وزیر اعظم نے امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کی سمری منظور کر لی،یہ انتہائی خوش آئند ہے، وفد کے سرکاری ویزوں سے متعلق وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایا کہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکمنامے کے مطابق وزارت خارجہ نمائندہ کے مطابق ویزہ کی درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ گزشتہ جمعہ کو ہی جمع کرائے گئے تھے، وزارت خارجہ کو پوری امید ہے کہ ویزے مل جائیں گے۔

عدالت کو بتایاگیاوزارت خارجہ اس مقصد کے لیے امریکی قونصل خانے سے مسلسل رابطے میں ہے، جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر اقبال کے پاسپورٹ واپس نہیں لیے جا رہے ہیں۔حکمنامے کے مطابق امریکی وکیل مسٹر اسمتھ کا تازہ ترین اعلامیہ وفد کے دورے کے لیے لاجسٹک اور اسی طرح کی مدد کی درخواست کرتا ہے، وزارت خارجہ نمائندہ کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کو کئی امریکی سینیٹرز کے وفد کے دورے کا اعلان کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ مسٹر اسمتھ کی فرم نے لابنگ کی تھی اور وہ اس درخواست کو آگے بڑھائیں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت13 دسمبر کو مقرر کی جاتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…