اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہوئے،57 سال قبل فوجی حکمراں کی کابینہ سے مستعفی ہوکر ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پیپلز پارٹی قائم کی۔روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، ملک کے منتخب وزیراعظم بنے، آئین دیا، جنرل ضیا کے ہاتھوں تختہ دار پرگئِے۔
پارٹی کی کمان بے نظیر بھٹو نے سنبھالی، جنرل ضیا کا مقابلہ کیا، دوبار وزیراعظم بنیں، جنرل مشرف کیخلاف بھی ڈٹ کرل ڑیں۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی۔پارٹی کی کمان بلاول بھٹو نے سنبھالی، ملک میں جمہوریت بحال کرائی۔جیالے پارٹی کا یوم تاسیس جوش وجذبے سے منائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔