ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور خواتین کو مشورے بھی دیے۔اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے، میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں۔

انہوں نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں، جلدی شادی پر یہ ہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہوجاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن آپ کی اپنی شخصیت اور زندگی پر اثر پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نظر میں شادی کی ٹھیک عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، سمجھدار ہوجائیں اور پھر شادی کریں ورنہ آپ کیلئے بہت مشکل ہو جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…