اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستے دوسرے روز بھی بند رہے۔راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے راستے مسلسل دوسرے روز بھی بند رہے، میٹرو بس سروس معطل رہی، جڑواں شہروں اور مری میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
اسلام آباد میں ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات ، جگہ جگہ کنٹینرز کی دیواریں نظر آئیں، دیگر علاقوں سے اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فونز پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند یا رفتار محدود رہی۔