پشاور(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ علیمہ خان ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم تو اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے تو لاہور بھی بند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکر تعداد پر نہیں یقین رکھتا، جوش و جذبے کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جب مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں لچک خود ہی آ جاتی ہے، لوگوں کو مار مار کر کہیں کہ مذاکرات کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات ختم کیے جائیں، ٹرائل جلدی مکمل کیا جائے، حکومت کا رویہ سیاسی نہیں، یہ رویہ سیاسی کلچر کو تباہ کر دے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو جتنا نقصان پہنچے گا اس کی ذمے دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہوں گی۔