اسلام آباد(این این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیان پر وزرا کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ حذف کردی گئی۔واضح رہے کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت نے بشریٰ بی بی کے بیان سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکمران جماعت کی جانب سے تبصروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان کی اہلیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی بیان دینے سے پہلے پارٹی سے مشورہ کریں۔ مزید یہ کہ وہ 24 نومبر کے احتجاج میں ”مرکزی کردار” ادا نہیں کریں گی۔انہوں نے مشال یوسفزئی کے ذریعے اپنے شوہر کو پیغام بھیجنے کی کوشش بھی کی تاہم وکیل کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔عمران خان نے حکم دیا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت کے تحفظات کے بعد بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رکھا جائے۔