منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں، اس وقت ریلیف ملنا ممکن نہیں،خواجہ آصف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، اس وقت انہیں ریلیف ملنا ممکن نہیں،پی ٹی آئی راہ فرار ڈھونڈ رہی ،سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے 24نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے، پی ٹی آئی اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے، وہ سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں،اسٹیبلشمنٹ کیساتھ علی امین کا رابطہ عمران خان کی مرضی سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں،احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اس وقت انہیں ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی گفتگو بارے سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلی کا لہجہ کیسا ہو سکتا ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت تو دی جا سکتی ہے مگر وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صہیونی لابی کا بندہ ہے، ان کے حق میں بیرون ممالک میں لابنگ ہو رہی ہے، پی ٹی آئی ورکرز ملک میں تباہی اور بیرونی لابنگ کی فنڈنگ کرتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کی سرزمین دہشتگری کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ہندوستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…