چترال (این این آئی )امریکی لڑکی چترال کے نوجوان سے شادی کے لیے مروئی بالا پہنچ گئی ، لڑکی نے اسلام قبول کی اور دونوں جوڑے کا اسلامی طریقہ سے نکاح ہوا ،،، گاؤں میں خوشی کا سماں!!لوئر چترال کے گاؤں مروئی بالا کے نوجوان نے اریزونا امریکہ کی لڑکی سے شادی کرلی ۔ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ مروئی بالا پہنچ گئی ۔
نوجوان کے دوست اور رشتے داروں نے اس جوڑے کا پرجوش استقبال کیا اور بارات کی شکل میں گاؤں پہنچا دئے ۔ امریکی لڑکی SARA MARIE نے اسلام قبول کیا اور دونوں جوڑے نے نکاح کرکے نئی زندگی کا سفر شروع کیا ۔ نوجوان شاہاد حسین شاہ کے مطابق ان کا اس لڑکی سے تین سال سے پب جی کے زریعے دوستی رہی اور یہ دوستی ہمسفر میں بدل گئی ۔