ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

کنوارے نہیں شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں،نئی تحقیق

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)عموما کہاجاتا ہے کہ کنوارا شخص آزاد منش زندگی گزارتا ہے اور اس کی زندگی میں پریشانیاں کم ہوتی ہیں وہ اپنی زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں مگر نئی تحقیق میں تو شادی شدہ افراد کو ہی خوش تسلیم کیا گیا ہے ایک مشہور مقولہ ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی، تو عموما نوجوان یہی دعویٰ کرتے ہیں کہ جب پچھتانا ہی ہے تو کیوں نہ شادی کا لڈو کھا کر ہی پچھتا لیا جائے۔ کنوارے افراد جنہیں اکثر شادی شدہ افراد خوش نصیب قرار دیتے ہیں مگر مگر حقیقت تو یہ ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں۔

یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6338 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے لیے 6338 افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ وہ تھا جس میں شادی شدہ جوڑیشامل تھے۔ دوسرا گروپ کنواروں کا تھا جو کنوارے رہنے کو ترجیح دے رہے تھے جبکہ تیسرا گروپ ان افراد پر مشتعمل تھا جو شادی تو کرنا چاہتے تھے مگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا محققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھ جاتا ہے۔اور یہ بھی بتایا گیا کہ کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔وہ خوشی کے لمحات کو زیادہ شیئرکرتے ہیں



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…