پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان نے 24 نومبر کو تمام پاکستانیوں کو نکلنے کی دعوت دی ہے، علیمہ خان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو صرف پارٹی کو نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا آٹھ فروری کو آپ نے ووٹ ڈالا لیکن انہوں نے ا?پ کو باہر نکال دیا اور چوروں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا گیا، آپ اب غلام بن چکے ہیں لہٰذا 24 نومبر کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے باہر نکلیں۔عمران خان کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمہوریت کے تین ستون ہیں۔

ایک میڈیا، دوسرا جوڈیشری اور تیسرا عوام ہے، تینوں ستون کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اور وی پی این پر پابندی لگا دی گئی ہے، قاضی فائز عیسیٰ کیا کارنامے انجام دے کر گیا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بھی خصوصی پیغام بیجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو احساس ہونا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے لیے نکلیں، ہم پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف نکلنا ہے اور باہر نکل کر بتائیں یہ نظام قبول نہیں ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی پردہ اسکرین سے غائب ہیں؟ علیمہ بی بی نے کہا کہ اس کا مجھے نہیں معلوم۔اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر تاریخ کے لیے پرعزم ہے، 24 نومبر میرے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا 24 نومبر 2011 کو میں تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس بار پر عزم ہے اور اس بار پنجاب بھی نکل رہا ہے، پورے پاکستان سے اس بار لوگ اپنے لیڈر کی کال پر نکل رہے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں سے بھی درخواست کروں گا کہ آزادی کے لیے نکلیں۔علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت ایک سیاسی لاش ہے جس کو لے کر شہباز شریف چل رہے ہیں، میں ووٹ کو عزت دے کر چلنے والا بندہ ہوں، 17 سیٹیں ن لیگ اور 117 ہماری تھیں، پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے محبت میں ایک نسل جوان ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے چار سو دنوں سے زیادہ ہوگئے جیل میں ڈالا ہوا ہے اس کا کیا قصور ہے؟ میں دوبارہ کہتا ہوں 24 نومبر سے پہلے ہوش کے ناخن لیں اور عمران خان کو باہر نکال کر بنی گالا جانے دیں، بانی پی ٹی آئی کو ہٹا کر سسٹم تباہ ہوگیا اور اب قانون تھانوں میں نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ باہر آکر سیاسی انتقام نہیں لوں گا اور باہر نکل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…