اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیا۔ذرائع کے مطابق بمع خاندان حج کرنے والوں کو سہولت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک جگہ رکھنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق خاندان کے تمام افراد دوران حج ایک ہی مقام یا ہوٹل میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔اسی طرح ریاض الجن? میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہل خانہ ایک ساتھ ہوں گے۔ایک خاندان سے و ابستہ تمام افراد کو الگ الگ رہائش گاہوں کی فراہمی اور مشکلات سے متعلق شکایات پر حکومت کی جانب سے اہم سہولت کے تحت بینک بھی ایک گھرانے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں گے۔

اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایک خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ماضی میں الگ رہائش گاہ اور عبادات کے شیڈول کے باعث ایک ہی خاندان کے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ڈائریکٹر حج کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…