اسلام آباد (این این آئی)بانی تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آ رہیں مگر وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی۔
بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی کی کیا کیا ہدایات ہیں، انہوں نے گزشتہ روز پشاور سے ملک بھر کی تنظیم کو احکامات جاری کیے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے قریب رہنے والے رہنماؤں کو ملاقات کے لیے نہیں بلایا، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بھی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔