جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا ڈرافٹ منظور

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کر لیا گیا، سندھ کے اسکولز اور کالجز کے داخلہ فارم میں مرد اور خواتین کے خانے کے ساتھ ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے بھی خانہ شامل کرنے اور اساتذہ کی بھرتیوں کے دروان نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پالیسی کو قانون حیثیت دینے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ اس ضمن میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی, چیف ایگزیکیوٹو ایڈوائیزر فوزیہ خان، ڈائریکٹر نان فارمل ایجوکیشن عبدالجبار مری ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف وگھیو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو آگہی دی گئی کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ٹرانجینڈر افراد کی تعداد 20331 ہے، جبکہ سندھ میں 2023 کی مردم شماری کے تحت 4,222 افراد ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس کمیونٹی کے حقوق کے لئے کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیم Charity Trans Action Pakistan کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 250,000 کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ آگہی دی گئی کہ یو ایس ایڈ کی تحقیق کے مطابق اس کمیونٹی کے 42 فیصد افراد معمولی پڑھے لکھے ہیں اور 40 فیصد افراد کو تعلیم تک رسائی نہیں ملتی۔ پالیسی ڈرافٹ کی تیاری کے لیے اس کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ کی گئی تحقیق کے مطابق سندھ میں خواجہ سراں کی تعداد 22065 ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ پالیسی ڈرافٹ بنانے کے لئے ٹرانس جینڈر افراد کے لیے کام کرنے والی نمائندوں کی ہر ممکن مدد لی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کی تعلیم کے حوالے سے کئی چیلنجزد رپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر افراد کو اکثر معاشرتی سطح پر تعصب، بدسلوکی، اور دھتکار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو ان کی تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ کا سبب ہے۔

سردار شاہ نے کہا کہ تعلیم کے اخراجات پورے کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے کیونکہ ٹرانس جینڈر افراد کو عام طور پر روزگار کے بہتر مواقع نہیں ملتے اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی کی ڈر کی وجہ سے ایسے لوگ تعلیم کی طرف آنے میں بھی ہچکچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی مخصوص نصاب بھی موجود نہیں جو ٹرانس جینڈر افراد کی ضروریات کو پورا کر سکے۔ سید سردار علی شاہ نے واضح کیا کہ پالیسی مدد سے ٹرانس جینڈر افراد کے لیے اسکول میں خصوصی ماحول اور نان فارمل ایجوکیشن ٹریننگ سینٹرز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ پالیسی کو ٹرانس جینڈر افراد کی حفاظت، شناخت، اور تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو ٹرانس جینڈر بچوں کی شناخت، نفسیاتی ضروریات، اور تعلیمی چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لیے بھی تربیت دی جائے گی، مسودے میں ٹرانس جینڈر افراد کے لیے ہنر سکھانے والے پروگرامز کو شامل کرنا زیادہ مثر نتائج دے گا۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ پالیسی میں تعلیمی اداروں میں ٹرانس جینڈر طلبا کے لیے اینٹی ہراسمنٹ ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ پالیسی ڈرافٹ کی منظوری کے بعد عوام میں ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق اور مساوی مواقع کی اہمیت کے بارے میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے اسکولز میں سپورٹ گروپس بنائے جائیں تاکہ وہ سماجی دبا کا مقابلہ کر سکیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ مینٹورشپ طریقے کے ذریعے کامیاب ٹرانس جینڈر افراد کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا، تا کہ ایسے بچے تعلیم کی طرف راغب ہو سکیں، انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی مدد سے ٹرانس جینڈر افراد کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں گے، جبکہ ایسے اقدامات نہ صرف ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنائیں گے بلکہ معاشرتی شعور میں بھی اضافہ کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پالیسی ٹرانس جینڈر بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کو ختم کرے گی۔ وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ غریب ٹرانس جینڈر افراد کو تعلیمی وسائل دینے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ سے پالیسی کو قانونی شکل ملنے کے بعد ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا، اور اخبارات میں ٹرانس جینڈر بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر مہمات بھی چلائی جائیں گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…