اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے دوران ماہ رنگ بلوچ کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ بلوچ نے ٹائمز گالا کیلئے نیو یارک جانا تھا، جس پر چف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ای سی ایل میں یہ تو نہیں لکھا ہوگا، قانونی دلائل دیں۔
ایمان مزاری نے کہا کہ جب ماہ رنگ کو روکا گیا اس وقت ان کا نام کسی لسٹ میں نہیں تھا، مگر اب ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ بلوچ کا پہلے نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا پھر اس لسٹ سے نکال کر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔