لوئر دیر (این این آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و سابق سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی، 2023ء میں نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی شمولیت کی دعوت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہا تھا سیاست نہیں کرنا چاہتا لیکن وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہئے، ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کریں ہماری پارٹی اور مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کی قیادت سے اختلافات تھے اس لئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔زاہد خان (آج) اپنے آبائی علاقے اڈی گرام دیر میں مسلم لیگ (ن) میںباضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔