اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں کیلئے چیف منسٹر یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا اجرا کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے قوم کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے، جو لوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے ہم نے احساس کیا کہ انہیں گھر بنا کر دیں،
مخدوش مالی صورتحال کے باوجود عوامی فلاح کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو درجہ چہارم کی نوکری نہیں بلکہ اپنے کاروبار دینا ہے، آئیڈیاز لوگ لائیں گے مواقع حکومت دے گی اور اس طرح آگے بڑھیں گے۔