راولپنڈی (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہ یکہ پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا تھا جو آج بھی زمین بوس ہے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے کہاکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، اور تو اور ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبرز بھی ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ اکتوبر کو ہم پر جو مقدمات درج ہوئے ان میں 14 فارن ایکٹ بھی شامل ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر آپ 14 فارن ایکٹ لگا رہے ہیں؟ ہم پر سارے مقدمات سیاسی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے خبریں آ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے لیکن ملک میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہئے۔