اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کیلئے لایا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرجج امجد علی شاہ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جوعدالت نے بعد میں سنا دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔