سرگودھا(این این آئی) گھریلو ناچاقی میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں 55 سالہ ماں قتل اور فائرنگ سے نوجوان جاںبحق پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور واقعات کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
سرگودھا ریجن کے علاقہ منکیرہ کے گاؤں چاہ سوئے والا میں بدبخت بیٹے توقیر عباس نے گھریلو ناچاقی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے اپنی 55 سالہ ماں منظوراں بی بی کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور بیٹا فرار ہو گیا جبکہ ریجن کے علاقہ دریا خان کے گاؤں تھلہ ماچھیانوالہ کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان عبدالغفور عرف جاوید حطار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور واقعات کے مقدمات درج کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔