کمپالا(این این آئی)یوگنڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کی پولیس نے ایکس پر بیان میں بتایاکہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو میں پیلا بیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں لوگ عبادت کیلئے جمع تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد عبادت کیلئے جمع تھے اور اسی دوران بارش شروع ہوئی اور بجلی کڑکنے لگی اور آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ مہاجر کیمپ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ان کا تعلق کس ملک سے تھا لیکن مذکورہ کیمپ اور خطے کے دیگر علاقوں میں موجود اکثر مہاجرین کا تعلق جنوبی سوڈان سے ہے۔