منگل‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2024 

والد سے خرچ خوراک کے مطالبے پر بیٹے نے باپ کوقتل کر دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)موضع ڈاگئی میں والد سے خرچ خوراک کے مطالبے پر بیٹے نے نماز فجر پڑھنے کے بعد گھر جاتے ہوئے باپ پر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، کالو خان پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا ،مبصر حیات سکنہ ڈاگئی محلہ حمزہ خیل نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح اپنے 57 سالہ والد عمر حیات اور چچا عبدالحیات کے ہمراہ مسجد میں نماز فجر پڑھنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے

جب ہم مدرسہ لار پخہ لیکہ نذد حجرہ پہنچے تو وہاں ان کا بھائی معاذعلی جو پستول سے مسلح کھڑے تھے نے اپنے والد عمر حیات پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ، رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ ملزم اپنے مقتول باپ سے خرچ خوراک کا مطالبہ کرتا تھا ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا ، کالو خان پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…