سرگودھا (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر احتجاج مؤخر کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہا کہ آئینی ترمیم اس کانفرنس کے بعد لائی جائے، 2108ء کے بعد جو معاشی تباہی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سب کوششوں میں لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سود کے معاملے میں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا جو 2028ء سے نافذ العمل ہو گا۔