بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چینی ہیکرز کا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فون پر حملہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)چینی ہیکرز نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کو نشانہ بنا ڈالا۔امریکی میڈیا کے مطابق چینی ہیکرز نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے نائب امیدوار میٹ جے ڈی وینس اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم سے وابستہ افراد کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ کس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ حکومتی ایجنسیاں اس خطرے کو موثر طریقے سے کم کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں اور کمرشل کمیونیکیشنز کے شعبے میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہی ہیں۔امریکی حکام کا خیال ہے کہ یہ چین کی جانب سے شروع ہونے والے ایک بڑے سائبر جاسوسی آپریشن کے متعدد اہداف میں سے ایک ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چین کس قسم کی معلوم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہائی پروفائل سیاسی امیدواروں کو نشانہ بنانے کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئیں جب امریکی حکام صدارتی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں غیرملکی مداخلت سے متعلق ہائی الرٹ پر ہیں۔ایرانی ہیکروں پر ٹرمپ کے انتخابی مہم کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے اورامریکی محکمہ انصاف کی جانب سے روس کی جانب سے چلائی گئی غلط معلومات پرمبنی مہم کو بھی سامنے لایا گیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کملا ہیرس کی بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…