اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی واقعہ جھوٹا ہے،مریم نواز

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کا کیس جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس میں کئی دن لگے، اور حتمی تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ طالبہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے آخری اجلاس کی صدارت انہوں نے خود کی اور حقائق عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماں ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کی چیف ایگزیکٹو بھی ہیں، اور خواتین کی عزت کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ پنجاب کے ایک نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی، لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ طالبہ دو تاریخ سے اسپتال میں داخل تھی، جہاں اسے شدید چوٹوں کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، اور اسے غلط طور پر زیادتی کا شکار بنا دیا گیا۔مریم نواز نے مزید بتایا کہ انہوں نے بچی کی والدہ سے بات کی، جو شدید صدمے میں ہیں۔

والدہ نے کہا کہ ان کی چار اور بیٹیاں ہیں جن کی شادیاں ہونی ہیں، اور وہ غریب ہیں۔ والدہ نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے یہ جھوٹی کہانی گھڑی ہے، انہیں بے نقاب کیا جائے اور سزا دی جائے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور طلبا کو گمراہ کرکے مہم چلائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار احتجاج اور جلسوں میں ناکامی کے بعد ایک ناپسندیدہ اور خطرناک منصوبہ بنایا گیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایس سی او کانفرنس ہو رہی ہے اور عالمی سربراہان یہاں موجود ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…