بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک انتظامیہ نے3 ماہ میں پاکستانیوں کی 3 کروڑ سے زائڈ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان سے تین کروڑ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30,709,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن ویڈیوز کو حذف کیا گیا کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔مذکورہ اعداد و شمار ٹک ٹاک کی جانب سے پلیٹ فارم کو پاکستانی صارفین کے لیے محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرتے ہیں اور وہاں لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز اور تصاویر سمیت دوسرا مواد پوسٹ کیا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک نے پاکستان کے علاوہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر سے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا۔حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا ، جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔رپورٹ میں بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے ٹک ٹاک کے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کی درستگی اور تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…