جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے والد کو 4اکتوبرکو پی ٹی آئی کے جلسے میں شہیدکیاگیاہے،سی ٹی اسکین رپورٹ کے مطابق والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کے بیٹوں کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان کی تردید منظر عام پہ آگئی۔4اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے کے باعث پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ہوئی۔گزشتہ روز عمر ایوب نے ٹی وی پروگرام میں غلط بیان دیتے ہوئے کہاکہ شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی، عمر ایوب نے اس ضمن میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے بیان کا حوالہ بھی دیاتاہم کانسٹیبل کے بیٹوں کے ویڈیو بیانات اور تردید منظر عام پہ آگئی۔

بیٹے نعمان عبد الحمید شاہ نے کہاکہ میرے والد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے میں وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آرمی چیف سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔دوسرے بیٹے حماد حمید شاہ کے مطابق میرے والد 4اکتوبر 2024کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شہید کیے گئے،سی ٹی اسکین رپورٹ کے مطابق میرے والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…