مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں رفتار موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے طارق آباد فلائی اوور سے نیچے گر گیا،2نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد: طارق آباد فلائی اوور جھمرہ روڈ پر ٹریفک حادثہ کی کال موصول ہوئی۔ موقع سے ملنے والی معلومات کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے طارق آباد فلائی اوور سے نیچے گر گیا۔23 سالہ نواز ولد مختار سکنہ سمن آباد اور 23 سالہ شہباز سکنہ سر سید ٹان شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کو بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا لیکن دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئے۔