پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پیر نے مرید کی نوجوان بہن کا علاج کرتے آبروریزی کر کے برہنہ ویڈیو بناڈالی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

ساہیوال(این این آئی)پیر نے مرید کی نوجوان بہن کی جبراً آبروریزی کر کے برہنہ ویڈیو بناڈالی جبکہ حجام کی بیٹی کو چار نوجوانوں نے شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمات درج کرلئے گئے۔چک85چھ آر میں ایک پیر یاسر عرفات نے مرید کی نوجوان بہن روبینہ کو ثر کی بیماری کا علاج کرتے وقت برہنہ کر کے زبردستی آبرولوٹ لی اور برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دے کرخاموش رہنے پر مجبور کیا۔

محمد رمضان کی ہمشیرہ روبینہ کوثر گھر پر اکیلی بیمار پڑی تھی کہ پڑوسن بھاگن بی بی آئی اور علاج کے بہانے اپنے گھر پیر یاسر عرفات کے پاس لے گئی جہاں پیر نے خود اور لڑکی کو اکیلے میں برہنہ کر کے آبروریزی کی اور فرار ہو گیا۔ناصر ٹائون میں ایک حجام کی بیوی رضیہ بی بی کی بیٹی مہرین کو فون پر کال کر کے جمال نے دھوکا سے بلوالیا اورا پنے گھر لے گیا جہاں ساحل، شان ، قریشی، ضمیر نے شراب پی رکھی تھی ۔

چاروںملزموں نے مہرین کو شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مہرین کو بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ورثاء نے لڑکی کو ہسپتال داخل کر ایا۔پولیس فرید ٹائون اور یوسف والا نے دو مقدمات292سی ،376اور375اے ت پ دو مقدمات محمد رمضان اور رضیہ بی بی کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…