ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرینڈ جرگہ نے فیصلے کا اختیار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دے دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں مذاکراتی جرگہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جرگہ نے فیصلہ کا اختیار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دے دیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جرگہ ہوا، جرگہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندہ گان نے شرکت کی، کے پی اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعلیٰ کو جرگہ کیلیے اختیار دیا۔

اعلامیے کے مطابق مذاکراتی جرگہ مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ فریقین سے بات کریگا، معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی جرگہ میں شریک تھے، جرگہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ کی ذمہ داری دی، وزیر اعلیٰ نے جرگے کی طرف سے تفویض اختیار کو بشکریہ قبول کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی، معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔جرگے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تصادم یا تشدد نہیں، ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلے کا حل نکالنا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کی، جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا، سکندر شیرپاؤ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…