بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چین کا پاکستان میں کوئلے سے کیمیکل ٹیکنالوجی تیارکرنے کا فیصلہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین نے پاکستان میں کوئلے سے کیمیکل ٹیکنالوجی کی تیاری کا فیصلہ کرلیا ۔چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نے صوبہ سندھ کے جنوبی علاقے میں کوئلے کے ذخائر سے کیمیکل تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ چین کے سب سے بڑے سرکاری اداروں میں سے ایک ہے جس نے کوئلے، کیمیکل اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی، پیٹرو کیمیکلز اور صنعتی ترقی کی راہ میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اعلی مثال ثابت ہو گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان چین کے تعاون سے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے کوئلے سے چلنے والی پیداوار کو بڑھا کر اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔اس حوالے سے وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے چین کی کوئلہ فرم کے حکام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں،منصوبے کے تحت پاکستان اپنے قدرتی وسائل کا بھرپور اور موثراستعمال کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تھر سے سالانہ تقریبا 7.6ملین ٹن کوئلے کی کان کنی کر رہا ہے اور 3سالوں میں اسے 11ملین ٹن تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان تھر میں کوئلے کے ذخائر سمیت تمام قدرتی وسائل کا موثر استعمال کر کے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات اور چین کا تعاون بے مثال ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…