جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج ، ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ 2 روز بعد درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل،اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں اور کہا گیا کہ حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی، دھماکے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونیوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…