پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی ائیرپورٹ دھماکہ،6 نمبرز کا ڈیٹا موصول، خاتون سمیت 9 مشکوک افراد حراست میں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی ائیرپورٹ کے سگنل پر دھماکہ، 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،تفتیشی حکام نے جیو فینسنگ مکمل کرکے شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیئے، تاحال خودکش حملے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فارنزک کے لیے بھجوائے گئے ہیں اور دوران تحقیقات میں خاتون سمیت 9 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایاکہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد 6 مشکوک نمبرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ حملہ آورکے پاس حملے کے وقت موبائل فون نہیں تھا۔حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا روٹ بھی مل گیا ہے، حملہ آور دھماکے سے قبل بھی ائیر پورٹ سگنل سیگزرا تھا۔حکام کا مزید بتانا ہے کہ حملے میں متاثرہ 16 گاڑیوں کی مکمل تفصیلات حاصل کرلی ہیں، کرائم سین کو جلد کلیئر کردیا جائے گا مگر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔افسوس ناک واقعہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ائیرپورٹ سنگل پر پیش آیا تھا، خودکش حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…