بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

برگر بیچنے والے نے کمائی میں بڑی کمپنیوں کے منیجرز کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا پر ممبئی میں برگر بیچنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی جس کی سالانہ کمائی 24 لاکھ بھارتی روپے کے قریب ہے۔یعنی اس اسٹریٹ وینڈر کی ماہانہ کمائی تقریبا 2.80 لاکھ روپے ہے جبہ وہ 80 ہزار روپے ماہانہ خرچ کرتا ہے اور 2 لاکھ روپے کی بچت کرتا ہے، اس شخص کی ویڈیو پر ایک کروڑ کے قریب ویوز آچکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاکھوں روپے کی کمائی کرنے والے ٹھیلے والے کو دیکھ کر لوگوں کو سمجھ میں آ رہا ہے کہ پیسہ کمانے کے لیے کسی ملٹی نیشنل کمپنی کے مہنگے ترین دفتر میں بیٹھنا ضروری نہیں بلکہ اس کے لے لگن اور کاروبار کی ضرورت ہے۔ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں برگر (وڑا پاو) کو کافی پسند کیا جاتا ہے، ویڈیو میں ٹھلے والا کہتا ہے کہ صبح سے ہی ہم قریب 200 وڑا پاو بیچ چکے تھے جبہ شام ہوتے ہوتے یہ تعداد 622 پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے ٹھیلے پر ایک برگر (وڑا پاو) کی قیمت 15 روپے ہے۔ اس طرح اس کی روزانہ کی کمائی قریب 9300 روپے ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اسے پورے مہینہ میں دیکھیں تو کمائی 2.80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔اس ویڈیو پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہا ہوں، ایک شخص نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں بھی فوڈ کارٹ شروع کر دوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…