ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں’ پنجابیوں کو مار کر کیسے بلوچستان آزاد کیا جاسکتا ہے؟وزیراعلیٰ بلوچستان

datetime 30  ستمبر‬‮  2024 |

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں’جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتا ہے، ریاست باربار ماں کا کردار ادا کررہی ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہماری بچیوں کو صرف ڈالر کی خاطر جنگ کے ایندھن میں دھکیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا پنجگور کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے سوال کیا کہ پنجابیوں کو مار کر کیسے بلوچستان آزاد کیا جاسکتا ہے؟وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا افسوسناک ہے، ریاست بار بار ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان کے حقوق کی بات آئین میں واضح ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے اور مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وہ کام شروع کردیں جس سے عام شہریوں کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا ہم ہمیشہ سے بلوچستان میں فوجی ا?پریشنز کی مخالفت کرتے ا?ئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انٹیلی جنس بیسڈ ا?پریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ختم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…