ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کے حوالے سے پالیسی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرِ سماعت ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا کوئی قانون بتائیں یا لاجک دیں، ہر حکومتی پالیسی کی کوئی لاجک تو ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کل چیف جسٹس کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی پالیسی بنا دیں تو پھر، مجھے سیکشن آفیسر کا جواب دینے کے بجائے قانونی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والوں کو پینشن تو ملتی ہے، پینشن کے باوجود یہ ٹھیکہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سروس رولز میں ترمیم کر کے بچوں کا کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بچے کو نوکری سے لگا دیں، اب 10ـ20 سال ساتھ نوکری کرنے والے کو انکار کیسے کریں گے؟ تقرری کے ساتھ 10 ایڈیشنل نمبر بھی لگا دیے گئے۔عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ میں بچوں کو نوکری دینے کا قانون موجود ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت تمام شہری ہیں، یہ تو ملازمین کے لیے کھانچہ بنا دیا گیا ہے، ایسے تو کل باہر سے کوئی نوکری حاصل نہیں کر سکے گا، اب کہیں گے ہم نوکریاں دے رہے تھے سپریم کورٹ نے روک دیا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…