لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 5 مزید رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔انجینئر یاسر گیلانی ،ملک افضل،فضل خان،عامر گیلانی اور فضل داد خان کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کو 30 دن کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد اپنی سوچ میں انتہا پسند ہیں اور منفی سوچ کے حامل ہیں ،ان کے کسی بھی فیصلے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں اور یہ قانون کو ہاتھ میں بھی لے سکتے ہیں اس لیے ان کو نظر بند کیا جارہا ہے ۔ نظر بندی کے احکامات ڈی سی لاہور موسی رضا کی جانب سے جاری کیے گئے ۔