جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم پاس ہوجاتیں تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب

datetime 19  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کرارا ادا کر رہے ہیں ، یہ لوگ چاہتے تھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اور کے حوالے کر دیں، اگر یہ بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کہا ہے ہمیں یہ مسودہ نا قابل قبول ہے، اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتا نہیں، خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اور ان کے اتحادیوں کا منفی کردار رہا۔

انہوںنے کہاکہ یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کرارا ادا کر رہے ہیں ، یہ لوگ چاہتے تھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اور کے حوالے کر دیں، اگر یہ بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے لیے ایک سپر عدالت بنا رہی ہے، آئینی معاملات سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنا کر کیوں حل نہیں ہوتے ؟، آئینی عدالت کا جج صدر زرداری لگاتا اور اپنی مرضی کے قوانین بناتا، کسی بھی قسم کی سپر عدالت نا قابل قبول ہے، آرٹیکل 8 اور 199 ،200 کے ساتھ 57 آئینی ترامیم کر رہے تھے جسکا ڈرافٹ کسی کے پاس نہیں تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس بھی ڈرافٹ نہیں تھا تو انہیں ڈوب مر نا چاہیے تھا، ہمارے پاس بھی کسی قسم کا مسودہ نہیں تھا، نہ ہمیں دیا گیا، ہم کمیٹی میں صرف بیٹھے رہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں حکومتی اراکین کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، تمام تر صورتحال میں مولانا نے مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے، ایسی کوئی مزید ترمیم آئی تو اس کا پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ، خواجہ آصف کی حیثیت جنگل میں ”تریڈی”جیسی ہے، لاہور جلسے کے لیے پی ٹی آئی ورکرز تیاری کریں یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…