پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کے ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ ویڈیو بیانات میں اراکین اسمبلی عمران خان اور پارٹی سے مکمل وفاداری نبھانیکی یقین دہانی کراتے نظر آرہے ہیں۔
جن اراکین نے اب تک ویڈیو بیانات جاری کیے ان میں شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں۔ اراکین نے اپنے بیانات میں کہا کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں گے اور ہر صورت میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔