بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پارلیمنٹ ہائوس سے گرفتار پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

datetime 16  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہائوس سے گرفتار تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں تمام پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت بعد از گرفتاری 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان اور نعیم علی شاہ شامل ہیں جنہیں پارلیمنٹ ہائوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار ممبران اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا تھا جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کے لاجز کو سب جیل قرار د یکر انہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا حکم دیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…