اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سول اسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب، لاشوں میں کیڑے پڑگئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2024 |

خیرپور(این این آئی)سول اسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے سبب لاشوں میں کیڑے پر گئے۔واقعہ خیرپور کے سول اسپتال میں پیش آیا ،جہاں سول اسپتال کے مردہ خانے میں کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سرد خانے میں پڑی لاشوں میں کیڑے پڑگئے اور لاشیں گل سڑ گئی۔اسپتال انتظامیہ لاشوں کے گلنے سڑنے سے بے خبر نکلی لوگوں کی شکایت پر سرد خانہ کھولا گیا تو تعفن پھیل گیا۔

جس کے بعد اسکاٹ عملے کو اطلاع دی اسکاٹ عملہ پہنچ کر سرد خانہ کھول کر لاشوں کی دیکھ بھال کی۔اسکاٹ انچارج خالد جانوری کے مطابق ہمیں یہاں سے گزرنے والے لوگوں نے بتایا کہ مردہ خانے سے بدبو آرہی ہے، ہم نے سرد خانہ کھلوایا تو کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے لاشوں میں کیڑے پڑگئے تھے اور لاشیں گل سڑ گئی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ ہم نے ایسی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے سستی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں ماسک تک نہیں دیا گیا کہ لاشوں کی صفائی کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…