منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایکسٹینشن کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے، فضل الرحمان

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی سربراہ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، رانا تنویر، چوہدری سالک، اعجاز الحق، سید نوید قمر و دیگر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر مزید مشاورت کی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موقف پیش کیا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے، یہ ایسا آئینی معاملہ ہے جس پر مزید مشاورت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آئینی عدالت کے معاملے پر حکومت کو مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…