بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد،گلی میں گھسیٹا

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنے والی بہنوں کو بھائیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بہنوں کی جانب سے بتایا گیا کہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بہنوں کو گلی سے باہر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا،تشدد سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔15پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس اور ریسکیو کو فوری طور پر موقع پر بھجوایا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 2بہنوں نے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگا تھاجس پر طیش میں آکر بھائی اور بھابیوں نے دونوں بہنوں پر تھپڑوں اور اینٹوں سے بہیمانہ تشدد شروع کردیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھجوایا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ نواب ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…