جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

datetime 13  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے سبب بوئنگ طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔تفصیلات کے مطابق فلائی پرو ایئرلائن کی پرواز ایف پی 5202 ڈھاکا سے باکو جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور جب طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو مبینہ طور پر فنی خرابی برقرار رہی۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کیا جس پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر پائلٹ نے پرواز کو ری روٹ کیا اور سکھر سے طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا۔پرواز نے رات پونے 3 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ کارگو طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور معائنہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان پی اے اے کے مطابق باکو فلائٹ نے ایندھن کی کمی کے باعث کراچی لینڈ کیا، فلائی پرو کمپنی کی پرواز بغیر کسی مدد کے بحفاظت رات 2 بج کر 40 منٹ پر کراچی اتری۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…