پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی، اعظم سواتی

datetime 12  ستمبر‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے خلاف رِٹ دائر کررہا ہوں۔ میں افغانستان جا رہا ہوں میرا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے۔ میں اپنے حق کے لیے بطور عام شہری درخواست دائر کررہا ہوں۔ بنارسی ٹھگ اسحاق ڈار کو پتا بھی نہیں کہ میں اسے عدالت میں لا رہا ہوں۔ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں میں ذاتی طور پر جا رہا تھا۔اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی۔ یہ کون لوگ ہیں جو ملک کے اندر فوج کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ فوج اور عوام کی عزت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں لوگ پارلیمنٹ سے اٹھائے جائیں، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ قومی مجرم نواز شریف اور دیگر کو ملک میں پناہ دی گئی ہے۔ خدارا اس ملک کو بچاؤ ، فوج کی عزت کو بحال کرو۔ چین سے دوستی پاکستان کے فائدے میں ہے۔پی ٹی آئی ملک کو جوڑنے کے لیے ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی عدالتی تاریخ میں قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے بدترین مثال ہے۔ تمام جماعتوں کو اکھٹا ہو کر عدالتی شب خون کو روکنا ہوگا۔ بنارسی ٹھگ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم بنایا گیا۔

اسحاق ڈار کے حدیبیہ ملز کیس میں بیانات سب کے سامنے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کام ملک کو لوٹ کر باہر لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے بات کرکے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے گیا یہ غلط ہے۔ ترنول جلسہ خوں ریزی کی وجہ سے ملتوی کیا۔ جلسے کے راستے فوج نے نہیں محسن نقوی نے کنٹینر لگا کر بند کیے تھے۔اعظم سواتی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ملٹری ٹرائل کی باتیں ہو رہی ہیں، دیکھ لیں گے اس کے بعد ملک میں کیا ہو گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…